ضلع ہنگوسے صوبائی اسمبلی کے رکن مفتی سیدجانان کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

منگل 4 فروری 2014 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) ضلع ہنگوسے صوبائی اسمبلی کے رکن مفتی سیدجانان نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئرشوکت اللہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ضلع ٹانک سے صوبائی اسمبلی کے رکن محمود احمدخان بیٹنی نے بھی گورنرہاؤس پشاورمیں خیبرپختونخوا کے گورنر سے ملاقات کی۔ جناب محمود احمدخان کے ہمراہ ایک سابق رکن صوبائی اسمبلی سید حامدشاہ بھی تھے۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور اپنے متعلقہ اضلاع کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے گورنرکو متعلقہ علاقوں کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :