ایف آر کوہاٹ سے تعلق رکھنے ا وفد کی گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ سے ملاقات،گورنرنے وفدکوایف آر کوہاٹ میں فاٹا یونیورسٹی کی تعمیر، سکولوں کی بحالی اور ڈگری کالج کی منتقلی کیلئے اقدامات اٹھانے کایقین دلایا

منگل 4 فروری 2014 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) ایف آر کوہاٹ سے تعلق رکھنے ایک 50 رکنی نمائندہ وفد نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ سے ملاقات کی۔ جس کی سربراہی فاٹاسے منتخب ایم این اے قیصرجمال آفریدی اور سابقہ سینیٹر عبدالرازق کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے گورنر کو اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ اُن کے حل کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ گورنرنے وفد کے شرکاء کی معروضات توجہ سے سنیں اور ایف آر کوہاٹ میں فاٹا یونیورسٹی کی تعمیر، سکولوں کی بحالی اور ڈگری کالج کی منتقلی اور گرڈ سٹیشن کے حوالے سے ان کی معروضات کو عملی شکل دینے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :