حکومتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی کو مذاکرات شروع کرنے کا پیغام بجھوا دیا

منگل 4 فروری 2014 18:49

حکومتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی کو مذاکرات شروع کرنے کا پیغام بجھوا دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری۔2014ء) حکومتی مزاکراتی ٹیم نے طالبان کمیٹی کو مزاکرات شروع کرنے کا پیغام بجھوا دیا۔ رحیم اللہ یوسف زئی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طالبان کی کمیٹی کے حوالے سے ابہام دور ہو گیا ہے۔ طالبان مزاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی پریس کانفرنس کے بعد حکومتی کمیٹی کے رکن رحیم اللہ یوسفزئی نے طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر یوسف شاہ سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے مولانا سمیع الحق کے لئے پیغام دیا کہ طالبان کی کمیٹی کے حوالے سے ابہام دور ہو گیا ہے۔ حکومتی کمیٹی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ مولانا سمیع الحق مذاکرات کے لیے جب ممکن ہو آگاہ کر دیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا کہ طالبان کی طرف سے نامزدہ کردہ تین رکنی کمیٹی ہی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرے گی۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا ایک دو روز میں طالبان کمیٹی سے مذاکرات ہوں گے۔ مذاکراتی کمیٹی میں طالبان کے نمائندوں کو بھی شامل ہونا چاہیئے اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم سے مل کر مذاکرات کا لائحہ عمل طے کرنا چاہتے تھے لیکن اس نے رابطے کی زحمت ہی نہیں کی ایسا لگتا ہے کہ حکومتی کمیٹی کو امریکی دباؤ پر پسپا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور مذاکراتی عمل آگے بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کو بڑی جنگ سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے جب حکومت مذاکرات کے لئے بلائے گی تو آ جائیں گے۔ مولانا سمیع الحق اسلام آباد سے اکوڑہ خٹک روانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :