پرویز مشرف نے پچیس لاکھ روپے مالیت کے دو ضمانتی مچلکے رجسٹرار خصوصی عدالت کے پاس جمع کرا دیئے

منگل 4 فروری 2014 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے بعد سابق صدر پرویز مشرف نے پچیس لاکھ روپے مالیت کے دو ضمانتی مچلکے رجسٹرار خصوصی عدالت کے پاس جمع کرا دیئے۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کی تعمیلی ٹیم نے عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں سابق صدر پرویز مشرف سے وارنٹ کی تعمیل کروائی۔ سابق صدر کی جانب سے رجسٹرار خصوصی عدالت عبدالغنی سومرو کے پاس پچیس لاکھ روپے مالیت کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے ہیں ایک شخص کی جانب سے پچیس لاکھ روپے مالیت کے مساوی جائیداد کی فرد ملکیت بطور ضمانت جمع کرائی گئی جبکہ دوسرے شخص کی جانب سے شخصی ضمانت کا مچلکہ جمع کرایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :