کوئٹہ ، انسداد دہشتگردی کی عدالت کاپرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ پر عدم اطمنان کااظہار ، چوبیس فروری کو پیش ہونے کی ہدایت

منگل 4 فروری 2014 17:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی جانب سے پیش کی جانیوالی میڈیکل رپورٹ پر عدم اطمنان کااظہار کرتے ہوئے چوبیس فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پرویزمشرف کی جانب سے پیش کی جانیوالی میڈیکل رپورٹ پر عدالت نے عدم اطمنان کااظہار کرتے ہوئے چوبیس فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب خان شیرپاوٴ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیرانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دونوں سابق وزراء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ چوبیس فروری کو سنایاجائے گا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت چوبیس فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاوٴ کے وکیل افتخار گیلانی نے کہا کہ مشرف کو سپریم کورٹ نے خصوصی ضمانت دی ہمارے موکل کا بھی حق ہے کہ ضمانت دی جائے۔ کسی گواہ نے میرے موکل کا نام نہیں لیا لٰہذا میرے موکل کو میرٹ پر ضمانت دی جائے ۔