آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث موسم ایک بارپھر شدید سرد ہوگیا

منگل 4 فروری 2014 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث موسم ایک بارپھر شدید سرد ہوگیا ، برفباری کے باعث زمینی رابطے منقطع ہونے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی محکمہ موسمیات کے مطابق دو روز قبل شروع ہونے والی بارش اور برف باری کا سلسلہ بدستور منگل کو بھی جاری رہا جس سے وادی کا حسن تو نکھر گیا تاہم ٹھنڈیانی روڈ،بکوٹ،چھانگلہ،ایوبیہ اور نتھیاگلی روڈ ٹریفک کیلئے بند ہونے سے گلیات کی تمام آبادیوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیارابطہ منقطع ہونے کے باعث ہزا روں افراد اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

ایبٹ آباد میں بھی وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں سردی کے باعث لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا آزادکشمیر میں کئی مقامات پرٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں دوسری جانب چترال میں لواری ٹاپ اور لواری ٹنل میں برفباری کے باعث بند راستے نہیں کھولے جاسکے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا سوپ ، چائے، اور خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ گیادوسری جانب پنجاب میں ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان ،سرگودھا سمیت کئی شہروں میں دھند کے باعث معمولات زندگی متاثرہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :