طالبان مذاکراتی عمل شروع کرنا چاہتے ہیں تو صوبائی حکومت تحفظ فراہم کرے گی ،صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان

منگل 4 فروری 2014 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ اگر طالبان مذاکراتی عمل شروع کرنا چاہتے ہیں تو صوبائی حکومت تحفظ فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شاہ فرمان نے کہا کہ طالبان کے لئے سیاسی دفتر کھولنے سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،تحریک انصاف بطور پارٹی اور حکومت امن کی خاطر مذاکراتی عمل میں شریک ہے،تاہم مذاکرات میں عوام کے مفاد کو بھی ترجیح دینی چاہئے،انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :