ایفی ڈرین کیس ،مخدوم شہاب الدین اور موسیٰ گیلانی سمیت 13 ملزمان پر فرد جرم 12 فروری کو عائد کی جائیگی

منگل 4 فروری 2014 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) ایفی ڈرین کوٹہ کیس ،علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت تیرہ ملزمان پر فرد جرم بارہ فروری کو عائد کی جائیگی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت راولپنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے کی ،دوران سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسٰی گیلانی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر علی موسیٰ گیلانی کو ہر صورت پیش کیا جائے ورنہ ضمانت منسوخ کردی جائے گی،عدالت نے کیس کے حتمی چالان کی نقول ملزمان کے وکلا کو فراہم کرنے کی ہدایت کی جو انہیں فراہم کردی گئیں،جبکہ ملزمان پر فرد جرم بارہ فروری کو عائد کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :