پشاور ، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما کو قتل کر دیا

منگل 4 فروری 2014 14:57

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) پشاور کے تاریخی باار قصہ خوانی میں منگل کی صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما کو قتل کر دیا ایک مقامی پولیس اہلکار کے مطابق علی اصغر قصہ خوانی میں اپنی دکان پر جا رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی علی اصغر کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں شیعہ برادری کے لوگ ہسپتال پہنچے۔

(جاری ہے)

امامیہ جرگہ کے رابطہ سیکریٹری اخوانزادہ مظفر نے بتایا کہ علی اصغر کی عمر ساٹھ سال تھی اور وہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی رہنما تھے۔علی اصغر چائے کا کاروبار کرتے تھے، ان کی دکان قصہ خوانی میں تھی اورمنگل کی صبح ان پر اس وقت حملہ کیا گیا ہے جب وہ اپنی دکان پر جا رہے تھے۔اخوانزادہ مظفر نے بتایا کہ شیعہ افراد پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے ، انھیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے سکیورٹی ادارے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں کہاکہ رواں ماہ چار افراد پر حملے ہو چکے ہیں ، ان وارداتوں میں ملوث ملزمان اب تک گرفتار نہیں کیے گئے۔اخوانزادہ مظفر نے کہا کہ پولیس تفتیش کا نظام ہی صحیح نہیں ہے جب کسی کے ساتھ ان کی دشمنی ہی نہیں ہے تو پھر وہ کیسے کس پر انگلی اٹھا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :