جنوبی افریقہ نے بگ تھری کی مخالفت سے دستبردار ہونے پر غور شروع کر دیا

منگل 4 فروری 2014 14:28

جوہانس برگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) جنوبی افریقا نے بگ تھری کی مخالفت سے دستبردار ہونے پر غور شروع کر دیا، بھارت نے کرکٹ ساؤتھ افریقا کو سیریز کھیلنے اور اختلافات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے جنوبی افریقا کو بھی سبز باغ دکھا دیے۔ جنوبی افریقا نے یو ٹرن لینے پر غور شروع کردیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی اخبار کے مطابق بی سی سی آئی نے انڈین ٹیم کو ساؤتھ افریقا بھیجنے کی پیشکش کی جبکہ یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقا کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ سے اختلافات کا چیپٹر کلوز کر دیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ ساؤتھ افریقا بگ تھری کی مخالفت سے دستبردار ہونے پر غور کر رہا ہے، ممکن ہے کہ آئی سی سی کے آئندہ کللاس میں جنوبی افریقا بگ تھری کے حق میں ووٹ دے گا۔

متعلقہ عنوان :