وسیم اکرم سے مکمل رہنمائی اور تربیت حاصل کررہاہوں ،محمد عرفان

منگل 4 فروری 2014 14:27

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے کہاہے کہ لیجنڈ وسیم اکرم سے مکمل رہنمائی اور تربیت حاصل کررہاہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں مکمل طورپر فٹ ہوں اور ان شاء اللہ ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کاحصہ بن کر بہت اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے نمبرون بیٹسمین ہاشم آملہ کو آؤٹ کرکے بہت خوشی محسوس کرتاہوں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایشیاء کپ کیلئے میں بہت محنت کررہا ہوں تاہم میچ میں کامیابی ایک مکمل ٹیم ورک کانتیجہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :