وکیل کی جوڈیشل مجسٹریٹ سے بدتمیزی، فاضل ججوں کا فرائض کی انجام دہی سے انکار

منگل 4 فروری 2014 14:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکیل کی جوڈیشل مجسٹریٹ سے بدتمیزی کے خلاف فاضل ججوں نے احتجاج کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی سے انکار کردیا جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ماڈل ٹاؤن کچہری واقعے کا نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایڈووکیٹ جمیل جیڈو نے اپنے موکل کی درخواست ضمانت منظور نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عرفان بسرا سے تلخ کلامی کی اور نازیبا کلمات کہے۔

واقعے کے بعد ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران نے زیر سماعت مقدمات سننے سے انکار کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی روک دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کیلئے فاضل جج سید حامد حسین کو انکوائری افسرمقرر کردیا ہے۔