30مستحق خواتین میں ساڑھے 15ہزار روپے فی کس جہیز فنڈ کے چیک تقسیم

منگل 4 فروری 2014 14:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء)وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے 30مستحق خواتین میں ساڑھے 15ہزار روپے فی کس جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کئے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقات نے 4لاکھ 5ہزار روپے کی گرانٹ جہیز فنڈ کے لیے مختص کر رکھی ہے جو ہر ماہ مستحق خواتین میں 15ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بیگم ذکیہ شاہنواز نے منگل کے روز جہیز فنڈ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہیز فنڈ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جاتاہے جس میں جہیز فنڈ کے لیے درخواستیں وصول کی جاتی ہیں اور کمیٹی کے تمام اراکین میں جہیز فنڈفارم تقسیم کئے جاتے ہیں۔

کمیٹی کے ارکین انٹرویو اور تحقیقات کرنے کے بعد صرف مستحق اور نادار خواتین میں ماہانہ بنیاد پر امدادی چیک تقسیم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی بچیوں کی شادی کے لیے ضروری اشیاء خرید سکیں۔کمیٹی کے ممبران میں مسز شائستہ ملک، مسز آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، مسز نسیم طارق شفیق ، مسز ریما صادق ایاز، مسز غزالہ سعد رفیق ، مسزسہیل ضیاء بٹ ، مسزنفیسہ امین کے علاوہ داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر راشد احمد خان شامل ہیں۔