سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ 10 برس کی ہوگئی

منگل 4 فروری 2014 12:46

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ 10 برس کی ہوگئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء)دنیا بھر میں انٹر نیٹ صارفین کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ آج 10 برس کی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

آج سے ٹھیک 10 برس قبل امریکا کی مشہور درسگاہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک طالب علم ’’مارک زوکربرگ‘‘ نے یونیورسٹی کے طلبا کے درمیان رابطے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اپنے ہاسٹل کے کمرے سے اس کا آغاز کیا تو 24 گھنٹے میں ہارورڈ کے 12سو سے زائد طلباء اس ویب سائیٹ سے منسلک ہوگئے، 2005 میں ’’فیس بک‘‘ کو برطانیہ میں متعارف کروایا گیا اور آج صورت حال یہ ہے کہ دنیا کی 15 فیصد آبادی ’’فیس بک‘‘ سے کسی نہ کسی حد تک منسلک ہے۔

10 برسوں کے دوران انٹر نیٹ صارفین میں’’فیس بک‘‘ اس قدر مقبول ہوچکی ہے کہ ہاسٹل سے شروع کی جانے والی اس ویب سائیٹ سے سالانہ 7 ارب ڈالر سے زائد کا ریوینیو حاصل ہوتا ہے جبکہ اس کے اثاثوں کی مالیت 17 ارب ڈالرسے زائد ہے اورہر نئے روز اس میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔