مہنگائی کے باعث قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی

منگل 4 فروری 2014 12:44

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) مہنگائی کے باعث عوام کی آمدنی کا بڑا حصہ جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنے میں ہی خرچ ہو جاتا ہے ایسے میں بھلا بچت کیسے ہو؟مہنگائی کے باعث منافع کی شرح میں اضافے کے باوجود قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کا رجحان گھٹ رہا ہے اسٹیٹ بینک کے مطابق صرف دسمبر کے دوران 22ارب روپے سے زائد کا سرمایہ قومی بچت اسکیموں سے نکال لیا گیا جبکہ اس دوران محض 2ارب 36کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی گزشتہ سال اس ماہ کے دوران 13ارب 47کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کے باعث ان اسکیموں میں رکھے سرمائے کی قدر میں بھی کمی ہو رہی ہے جسکے باعث قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کا رجحان گھٹ رہاہے جبکہ منافع کی شرح کے مقابلے مہنگائی کی بلند شرح نے بھی بچت کو مشکل ترین بنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :