ایف آئی اے نے سول ایوی ایشن میں اربوں روپے کرپشن کے شواہد اکٹھے کر لیے

منگل 4 فروری 2014 12:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) ایف آئی اے کی تحقیقات ٹیم نے سول ایوی ایشن میں اربوں روپے مالیت کی کرپشن میں اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،رپورٹ جلد وزارت داخلہ کو ارسال کر دی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کی ہدایت ایف آئی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن کی سربراہی میں تحقیقات ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی میں اوور فلائنگ سمیت گیارہ الزامات کی دو ماہ سے تحقیقات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم نے کرپشن اور بدعنوانیوں کے اہم شواہد جمع کر لئے ہیں اور ایف آئی اے کی ٹیم آئندہ ہفتہ اپنی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دے گی۔زرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں تمام افسران کے بیانات ، سول ایوی ایشن سے حاصل کئے جانے والا اہم ریکارڈ اور کرپشن کے ثبوت کے بارے میں بتایا جائے گا۔زرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں سول ایوی ایشن میں کرپشن کے مقدمات درج ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :