اسلام آباد پولیس نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی
پیر 3 فروری 2014 23:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری۔2014ء) وفاقی پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی ہے اور پرویز مشرف نے وکلا کی موجودگی میں وارنٹ گرفتاری خود وصول کیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی عدالت کے حکم کی تعمیل کے لئے آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ایس پی رورل کیپٹین الیاس دیگر 5 اہلکاروں کے ہمراہ راولپنڈی پہنچے جہاں سے وہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) کے متعلقہ تھانے آر اے بازار کی پولیس کے ہمراہ اسپتال گئے اور پرویز مشرف کے وکلا کی موجودگی میں وارنٹ ان کے حوالے کئے، وارنٹ گرفتاری وصول کرنے کے بعد اب اگر پرویز مشرف نے 25 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرائے تو انہیں آئندہ سماعت پر خصوصی عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔
واضح رہے کہ غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے 31 جنوری کو سابق صدر پرویز مشرف کے 25 لاکھ روپے کے حفاظتی مچلکے کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وفاقی پولیس کو ہدایت کی تھی کہ انہیں عدالتی احکامات پہنچا کر اس پر عملدرآمد کرایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.