ایئرلیگ کے وفد کی وزیراعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی سے ملاقات،پی آئی اے کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال ،محمد نواز شریف پی آئی اے کو بحال کرنا چاہتے ہیں ،نجکاری کی تمام خبریں محض افواہیں ہیں اور مخالفین کا پروپیگنڈا ہیں،شجاعت عظیم

پیر 3 فروری 2014 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) ایئرلیگ کے وفد کی وزیراعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی ایویشن شجاعت عظیم سے پی آئی اے ہیڈ آفس میں ملاقات کی اورپی آئی اے کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا دفد کی قیادت ا یئرلیگ کے سینئیر نائب صدر ندیم قیصرنے کی جب کے دیگر ممبران میں آرگنائزنگ سیکریٹری ارشد محمود ، ایڈوائزر صدر ائرلیگ ریحان بٹ، ویلفئیر سیکریٹری ندیم قریشی ، سیکریٹری انفارمیشن محمد لطیف قادری کوآرڈینیشن سیکریٹری وقاص نذیر، نائب صدر ایڈمن آصف نوید حسین ،نائب صدر انجیئرنگ مبشر حسین، نائب صدر فلائٹ سروسز فرخ بیگ شامل تھے۔

ائرلیگ کے مرکزی سیئنیر نائب صدر جناب ندیم قیصر نے جناب شجاعت عظیم کو ائیر لیگ کے مرکزی صدر شمیم اکمل کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

وفد نے نجکاری کے حوالے سے اڑنے والی افواہوں پر پی آئی ای ملازمین کے تحفظات سے شجاعت عظیم کو آگاہ کیا۔ ائیر لیگ نجکاری کوکسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ نجکاری مسائل کا حل نہیں ائرلیگ اور ملازمین کوایک موقع دیا جائے ۔

ہم چند ماہ میں PIA کو ٹرن آؤٹ کر دیں گے۔ ائیرلیگ کے پاس ایسی ٹیم موجود ہے اورا یسی قابلِ عمل تجاویز موجودہیں جن سے پی آئی اے بناء نجکاری کے منافع بخش ائیرلائن بن جائے گی۔ پی آئی اے ہیڈ آفس میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی جا رہی ہے جسے ایم ڈی پی آئی اے کی پشت پنہائی حاصل ہے۔اس ایم ڈی کے ہوتے ہوئے پی آئی اے کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ میرٹ کی بنیاد پر انتظامیہ کا تقرر کیا جائے اور کرپٹ انتظامیہ کو فی الفور فارغ کیا جائے۔

کرپشن کے خاتمے کی لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ ائرلیگ گذشتہ 16سال سے پی آئی اے میں کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اس پاداش میں ہمارے مرکزی قائدین کو اپنی نوکریوں کے نذرانے بھی پیش کرنے پڑے۔ہمارے کارکنوں کو میاں محمد نواز شریف کا علم بلند کرنے کی پاداش میں ہر طرح کے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گا اور ہی سلسلہ تا حال جکاری ہے۔شجاعت عظیم نے نے ائرلیگ کے وفد کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پی آئی اے کو بحال کرنا چاہتے ہیں اور نجکاری کی تمام خبریں محض افواہیں ہیں اور مخالفین کا پروپیگنڈا ہیں۔

دسمبر تک پی آئی اے کے جہازوں کی تعداد 47ہو جائے گی اور انشاء اللہ 2015تک جہازوں کی تعداد 53 ہو جائے گی۔ کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ اور تمام ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ۔ میاں محمد نواز شریف کو پی آئی اے سے خصوصی محبت ہے اور وہ پی آئی کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کرنا چاہتے ہیں ۔ جلد ہی میرٹ اور ا ہلیت کی بنیادپر اعلی انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام کیسز کی انکوایری FIA اور NAIBسے کروائی جائے گی۔ PIA کو نجکاری کئے بنا منافع بخش بنای جائے گا، تما م زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔اور بہت جلد تمام ملازمین خوشخبری سنیں گے، شجاعت عظیم نے ائیر لیگ کے وفد کے جذبے کو سراہتے ہوئے ائرلیگ سے PIAکی بہتری کے لئے تجاویز مانگ لیں۔