سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایازسومرو کی تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کو بھجوادی

پیر 3 فروری 2014 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایازسومرو کی تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کو بھجوادی ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ وزیر اعلیٰ کو الوداع کرنے لاڑکانہ ایئرپورٹ گئے مگر اے ایس ایف موہنجوداوڑ ایئرپورٹ کے کمانڈنگ آفیسر طالب نے بدزبانی کی اور انہیں وزیراعلیٰ کو الوداع کرنے کیلئے ایئرپورٹ کے اندرجانے کی اجازت نہیں دی انہوں نے کہاکہ کیا یہ ملک افسروں کیلئے بنا ہے بیورو کریسی کسی منتخب نمائندے کو کوئی افسرکال بیک تک نہیں کرتا پاکستان نے ایک منتخب رکن پارلیمنٹ نے بنایاتھا مگربیوروکریٹس کارویہ ناروا ہے سپیکرقومی اسمبلی نے تحریک استحقاق کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

متعلقہ عنوان :