سپریم کورٹ نے سوات سے منتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی قیموس خان کی نااہلی کے خلاف اپیل مسترد کردی

پیر 3 فروری 2014 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) سپریم کورٹ نے سوات سے منتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی قیموس خان کی نااہلی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قیموس خان کی اپیل پر سماعت کی اور درخواست گزار قیموس خان کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔قیموس خان پی کے 86 سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم جعلی ڈگری کی بنیاد پر الیکشن ٹربیونل نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔