حکومت امریکہ کو مذاکراتی عمل کے دوران ڈرون حملے نہ کرنے پر راضی کرے، شاہ محمود قریشی ، طالبان سے مذاکرات آئین و قانون کی حدود میں ہونے چاہئیں ، فریقین سب سے پہلے سیز فائر کا اعلان کریں ، میڈیا سے گفتگو

پیر 3 فروری 2014 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کو مذاکراتی عمل کے دوران ڈرون حملے نہ کرنے پر راضی کرے، پیر کو پا رلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات آئین و قانون کی حدود میں ہونے چاہئیں اور فریقین سب سے پہلے سیز فائر کا اعلان کریں،انہوں نے کہا کہ طالبان سے شروع ہونے والے مذاکرات انتہائی خوش آئند ہیں، مذاکراتی عمل کے ذریعے ملک میں امن کا قیام تحریک انصاف کا دیرینہ موقف ہے جسے آج حکومت سیاسی جماعتوں اورطالبان نے تسلیم کر لیا ہے،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت امریکہ کو باور کرائے کہ وہ مذاکرات کے دوران ڈرون حملے سے باز رہے۔