پشاور، سنیما دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازے آبائی علاقوں میں اداکردی گئی

پیر 3 فروری 2014 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) پشاور سنیما میں بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ پیر کے روز ان کے اپنے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی دھماکہ میں زخمی ہونے والے 37افراد میں 27کوطبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 10زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے جن میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکوں کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں میں فاروق ولد طارق حسین، رضا گل ولد شریف اللہ، سرفراز ولدعمر اور وقاص ولد اسرار باچا جبکہ زخمی ہونیوالے افراد میں گلزارولدسید ولی،سیدولدبشیرمحمد،جان محمدولدسلطان،وحیدولدفقیر،سجادولدشیرخان،واجدولدرضوان، زمان والدخان،شاہ خالدولداعتبارخان،شہزدہ،سلمان شاہ،وحید،ابن امین،فوادولدمصطفی،سرفرازولدفدا،اشفاق ولدریحان،عبداللہ ولدامان اللہ،رحمان ،معراج پسران شیرمحمد،سہیل ولدفدا،نواب ولدوارث،سلیم ولدعثمان،بلال ولدسیدگل،بلال ولدشمریز،خان خائی ولدنوراسلم اورشاہ جہان ولدعبداللہ شامل ہیں جن میں 27کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 10تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے جن میں 2کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :