ایف آئی اے نے ملک بھر میں 121چھاپے مارکریوایس ایڈکے82کروڑ روپے بچائے ،شیخ آفتاب،18ارب روپے سے گراؤنڈ کیے گئے دس طیاروں کو فعال کیا جارہاہے،کراچی ،ملتان،نیوتھر ائیرپورٹ جلد مکمل ہوں گے،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے جوابات

پیر 3 فروری 2014 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ گزشتہ چارسالوں کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی مددسے ایف آئی اے نے ملک بھر میں 121چھاپے مارکرتقریباً82کروڑ روپے یوایس ایڈفنڈکی بچت کی ، پی آئی اے کے 10طیاروں کو گراؤنڈ کیاگیاتھا18ارب روپے کے خصوصی پیکج سے انہیں فعال بنایاجارہا ہے،روات میں ائیرپورٹ تعمیر کا کوئی منصوبہ زیر غورنہیں، 2016ء تک نیوبینظیر،نیوگوادر،ملتان، اسلام کوٹ نیوتھرایئرپورٹ منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے فیصل آباد کا ایئرپورٹ بھی جلد اپ گریڈ ہوگا،قومی اسمبلی کااجلاس پیرکو سپیکر سردارایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ڈاکٹرعذرا فضل پیجوہو کے سوال کے جواب میں بتایا کہ 2009ء سے اب تک ایف آئی اے کی مدد سے مارے گئے 121چھاپوں کے دوران یو ایس ایڈ فنڈ کو8.78ملین امریکی ڈالر کی بچت ہوئی،شیخ آفتاب نے بتایا کہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں10طیاروں کو گراؤنڈ کیاگیاتھا18ارب روپے کے خصوصی پیکج سے فعال بنایاجارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے علاقے روات میں کوئی ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فی الوقت منصوبہ زیرغورنہیں ،کراچی کا ایک ایئرپورٹ بنداورایک فعال ہے تاہم کراچی جیسے بڑے شہر میں ایک اورائیرپورٹ کی ضرورت ہے ،امید کی جارہی ہے کہ 2016ء تک نیوبینظیر،نیوگوادر،ملتان ایئرپورٹ، اسلام کوٹ نیوتھرایئرپورٹ منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے فیصل آباد کا ایئرپورٹ بھی جلد اپ گریڈ ہوگا بزنس کمیونٹی کا تعاون بھی اپ گریڈ کرنے میں شامل ہے ، وزیرپارلیمانی امور نے کہاکہ ملتان میں ماڈل ایئرپورٹ بنایاجارہا ہے اورکوشش ہے جلد یہ منصوبہ مکمل ہوجائے ،بنوں سمیت کچھ ایسے ایئرپورٹ بند ہیں کیونکہ وہاں مسافر مطلوبہ تعداد میں میسرنہیں ہوتے اگر بنوں ایئرپورٹ پرآپریشنل تعداد میں مسافر موجود ہوئے تو کھول دیاجائیگا،وزیرپارلیمانی امورشیخ آفتاب نے کہاکہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ایئرپورٹس پرتمام شہریوں کی ایک جیسی چیکنگ کی جانی چاہیے ،پی آئی اے ریزرویشن کے حوالے سے شکایات ملی ہیں پی آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ان شکایات کاازالہ کریں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بڑے جہاز میں ایندھن استعمال ہوتا ہے اس لئے ترکی سے پانچ جہاز لیز پر لئے ہیں تاکہ پی آئی اے کاخسارہ کم ہوسکے اورایندھن کی بچت بھی ہو،آفتاب شیخ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ جو بھی ایئرپورٹ کانیامنصوبہ بنے گا اس کی سڑکوں اورپانی کاانتظام پہلے کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ ماضی میں اس امر کو نظرانداز کرنے سے تعمیراتی منصوبوں کی لاگت بڑھ جاتی ہے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے تو بنا ہی بچانے کیلئے ہے کرپشن کو روکاجائے�

(جاری ہے)