بلوچستان پیکیج پر سوفیصدعمل ہوگا،پارلیمانی سیکرٹری کیڈ، سندھ کی تاریخی مقامات کامعاملہ صوبائی سطح پراٹھاناچاہیے،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے جوابات

پیر 3 فروری 2014 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) پارلیمانی سیکرٹری کیڈ راجہ جاوید اخلاص نے کہاہے کہ بلوچستان پیکیج پر سوفیصدعمل ہوگا، اٹھارہویں ترمیم کے بعد تمام تاریخی ورثہ آثارقدیمہ صوبائی حکومتوں کو منتقل کردیئے گئے ہیں سندھ کی تاریخی مقامات کامعاملہ صوبائی سطح پراٹھاناچاہیے،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری کیڈراجہ جاویداخلاص نے کہاکہ سی ڈی اے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے لیے جب تک مقررہ میعاد کی بولی نہ آئے فروخت نہیں کیاجاتا سی ڈی ا ے ایساادارہ ہے جو ترقیاتی کاموں کاخیال رکھتا ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان پیکج کے 61میں 40پرعملدرآمد ہوچکاہے جونکات دیتے ہیں ان پر وزارتیں کام کررہی ہیں حکومت اور وزیراعظم بلوچستان کے حقوق کاتحفظ کرنے کیلئے پرعزم ہیں وزیراعظم دوبارہ بلوچستان جاچکے ہیں پیکج پر سوفیصد عمل ہوگا ،انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت ایسے گھناؤنے واقعات کانوٹس لیتی ہے متعلقہ حکام سے بریفنگ لیکر ایوان کو آگاہ کردونگا،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھانے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد تمام تاریخی ورثہ آثارقدیمہ صوبائی حکومتوں کو منتقل کردیئے گئے ہیں سندھ کی تاریخی مقامات کامعاملہ صوبائی سطح پراٹھاناچاہیے، انہوں نے کہاکہ محترمہ نفیسہ شاہ کی وفاق اورصوبائی حکومتوں کو مل کرتاریخی ورثہ محفوظ بنانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں ،