شمالی وزیرستان میں سکیورٹی قافلے کے روٹ پر بارودی سرنگوں کے دو دھماکے ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پیر 3 فروری 2014 21:07

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی قافلے کے روٹ پر بارودی سرنگوں کے دو دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے کے روٹ پر پہلا دھماکہ خار قمر روڑ پر صبح آٹھ بجکر پچاس منٹ پر ہوا ، بارودی سرنگ کا دوسرادھماکہ دس بجکر میرانشاہ گویا روڑ پر کلنجر پوسٹ کے قریب ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :