حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف )نے مذاکراتی عمل کاحصہ بننے سے انکار کردیا ،امن کے قیام کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات کے حامی ہیں ،حکومت نے تعاون کی در خواست کی تو تعاون کر سکتے ہیں ، مولانا فضل الرحمن ،مفتی کفایت اللہ پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں ، مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے ، خداکرے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاہم زیادہ امید بھی نہیں دلاسکتا ،جے یو آئی (ف) کمیٹیوں پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کر رہی ، اپنی پوزیشن واضح کر رہی ہے،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو
پیر 3 فروری 2014 21:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مذاکراتی عمل کاحصہ بننے سے انکار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان میں امن کے قیام کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات کے حامی ہیں ،حکومت نے تعاون کی در خواست کی تو تعاون کر سکتے ہیں ،مفتی کفایت اللہ پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں ، مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے ، خداکرے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاہم زیادہ امید بھی نہیں دلاسکتا ،جے یو آئی (ف) کمیٹیوں پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کر رہی ، اپنی پوزیشن واضح کر رہی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف)کا اجلاس پیر کو مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہوا جس میں طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے ۔(جاری ہے)
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جے یوآئی(ف)کمیٹیوں پرعدم اعتمادنہیں کررہی،اپنی پوزیشن سے آگاہ کررہی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہجے یوآئی(ف)اس مذاکراتی عمل کاحصہ نہیں بنے گی ، مفتی کفایت اللہ پارٹی کافیصلہ ماننے کے پابندہیں۔
جس طرح حکومت نے مذاکراتی کمیٹی کیلئے اپنے نام دیئے ہیں،طالبان بھی اپنے نام تجویز کریں۔مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کرتے ہو ئے کہا کہ وزیراعظم نے مذاکرات کے معاملے پرجے یوآئی سے کوئی مشاورت نہیں کی،نہ ہی جے یوآئی(ف)کواعتمادمیں لیاگیااورنہ ہم سے مشاورت کی گئی۔انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے مذاکرات کامعاملہ پارلیمنٹ میں لانے کامطالبہ ہم نے کیا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خداکرے مذاکرات کامیاب ہوجائیں لیکن اتنی امیدنہیں دلاسکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 28 فروری 2013ء کے گرینڈ جرگے کو مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا تھا تاہم موجودہ مذاکراتی عمل میں وعدوں کا پاس نہیں رکھا گیا۔ طالبان سے مذاکرات کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی ہم سے مشاورت کی گئی مذاکراتی عمل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگاتاہم ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ایک دوسرے کا فریق نہیں ہے۔ ہم پاکستان میں امن کے قیام کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات کے حامی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ طالبان کی جانب سے مفتی کفایت اللہ کا نام نیک نیتی کیساتھ پیش کیا گیا تھا جے یو آئی (ف) کمیٹیوں پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کر رہی بلکہ اپنی پوزیشن واضح کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان خود ایک تنظیم ہیں انھیں اپنے تنظیمی ڈھانچے میں سے کسی کو منتخب کرنا چاہیے کچھ کنفیوژن نظر آتی ہے۔واضح رہے کہ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم، جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مفتی کفایت اللہ، لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شامل کیا گیا تھا تاہم تحریک انصاف نے طالبان کی جانب سے عمران خان کو کمیٹی میں شامل کئے جانے کا فیصلہ مسترد کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.