سندھ اسمبلی نے وال چاکنگ پر پابندی کے بل’پراپرٹی ڈی فیس منٹ ‘کی منظوری دے دی ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ ماہ قید یا پانچ ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی
پیر 3 فروری 2014 21:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) سندھ اسمبلی نے پیر کو ایک بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ، جس کے تحت دوسرے لوگوں کی دیواروں (پراپرٹی) پر وال چاکنگ ،مالک کی پیشگی اجازت کے بغیر پوسٹرز چسپاں کرنے ،بینرز اور بورڈز وغیرہ آویزاں کرنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے ۔یہ ” پراپرٹی کی ڈی فیس منٹ (چہرہ بگاڑنے) کے تدارک کا بل 2013کہلائے گی ۔
اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ ماہ قید یا پانچ ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی ۔اگر یہ خلاف ورزی جاری رہی تو مزید ایک ہزار روپے روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ عائد کی جائے گا ۔اس قانون کا اطلاق پراپرٹی کے مالکان یا قابضین پر نہیں ہوگا ۔اگر وہ خود چاہیں تو اپنی ذات یا اپنے کاروبار کے حوالے سے وہاں چاکنگ کرسکتے ہیں یا پوسٹرز ،بورڈ وغیرہ آویزاں کرسکتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.