لندن کے ایکشن سے پاکستان میں ری ایکشن ہو تو فرق نہیں پڑتا ،منظور وسان ، پہلے ہی کہا تھا 2014انتہائی خطرناک ہوگا، کئی سیاسی جماعتوں کا وجود خطرے میں پڑ جائیگا ، میڈیا سے گفتگو

پیر 3 فروری 2014 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ 2014انتہائی خطرناک ہوگا، جس میں کئی سیاسی جماعتوں کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا ۔ لندن کے ایکشن سے پاکستان میں ری ایکشن ہو تو فرق نہیں پڑتا ۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے ، مذید خون ریزی بڑھے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ منظور وسان نے کہا کہ لندن بھی متحرک ہوگیا ہے کچھ نہ کچھ ایکشن ہوگا ، جو معصوم شخص قتل ہوا ہے اس کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہا کہ لندن کے ایکشن سے پاکستان میں ری ایکشن ہو تو فرق نہیں پڑتا ۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں ثمولیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ابھی منگنی نہیں ہوئی نکاح تو دور کی بات ہے۔ طالبان سے مذاکرات اور اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے سوال کے جوان میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے ، مزید خون ریزی بڑھے گی، جس کے بعد کامیابی سیکورٹی فورسز کو ہوگی ۔ پرویز مشرف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ پرویز مشرف کو ہر صور ت عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :