پاکستان میں امن کا قیام اندرونی معاملہ ہے، ہم ہرممکن تعاون کرینگے،امریکی سفیر رچرڈ اولسن ،پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی کیلئے مثبت پیش رفت ہوئی ہے،توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایل این جی کی درآمد سمیت توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرینگے،افغانستان سے نیٹو فوج کے انخلا ء کے بعد بھی پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھیں گے ،انٹرویو

پیر 3 فروری 2014 20:50

پاکستان میں امن کا قیام اندرونی معاملہ ہے، ہم ہرممکن تعاون کرینگے،امریکی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن کا قیام اندرونی معاملہ ہے، ہم ہرممکن تعاون کرینگے، افغانستان کے معاملے پرپاکستان اورامریکا کا موقف یکساں ہے ، پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی کیلئے مثبت پیش رفت ہوئی ہے،توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایل این جی کی درآمد سمیت توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرینگے ،افغانستان سے نیٹو فوج کے انخلا ء کے بعد بھی پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھیں گے ۔

ایک انٹرویو میں امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی کیلئے بات چیت جاری ہے، پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی کیلئے مثبت پیش رفت ہوئی ہے،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام ممالک ساتھ زیادہ قربانیاں دی ہیں،توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر نے کہاکہ امریکی تعاون سے پاکستان میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی ،سسٹم میں شامل ہوئی، ثقافت کے شعبے میں تعاون کیلئے پاکستان میں 15 امریکی سینٹرز کام کررہے ہیں۔

امریکی سفیر نے کہاکہ ایل این جی کی درآمد سمیت توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرینگے۔پاکستان میں امن کا قیام اندرونی معاملہ ہے، اور ہم ہرممکن تعاون کرینگے، افغانستان کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پرپاکستان اورامریکا کا موقف یکساں ہے۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ واشنگٹن میں حالیہ سٹرٹیجک مذاکرات کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات کے ذریعے باہمی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت سٹرٹیجک مذاکرات کے تحت چھٹے ورکنگ گروپ کے قیام پر غور کر رہی ہے تاکہ پاکستان میں تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔

ایک اور سوال کے جواب میں امریکی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک افغانستان سے نیٹو فوج کے انخلا ء کے بعد بھی پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھے گا۔