ارشد پپو کیس، مرکزی ملزم عبدالرحمان بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد

پیر 3 فروری 2014 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔پیرکو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج خالدہ یاسین نے ارشد پپو قتل کیس سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ارشد پپو قتل کیس مرکزی ملزم عبدالرحمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت اس سے قبل رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ کی درخواست ضمانت بھی مسترد کرچکی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف شاہجہاں بلوچ کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔