پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس ،اے جی پنجاب نے محکمہ خزانہ کے معاملات پر بریفنگ دی

پیر 3 فروری 2014 16:17

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی I کا پہلا اجلاس چیئرمین و اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی صدارت میں کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے محکمہ خزانہ کے معاملات پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ کمیٹی نے آئندہ تمام متعلقہ محکموں کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر زکی حاضری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔میاں محمود الرشید نے بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا تین روزہ اجلاس 11فروری سے شروع ہوگا جس میں جس میں ماضی کی بجائے تازہ ترین معاملات کا احتساب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :