ملزم کوئی بھی ہو ،وی آئی پی طریقے سے تفتیش کی اجازت نہیں دیں گے‘ لاہور ہائیکورٹ
پیر 3 فروری 2014 16:17
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے سپنا خان بازیابی کیس کی تفتیش سی آئی اے کو دس روز میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم کوئی بھی ہو وی آئی پی طریقے سے تفتیش کی اجازت نہیں دیں گے۔
(جاری ہے)
سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پولیس سپنا خان اغوا ء کیس میں نامزد ملزم دوست محمد کھوسہ سے تفتیش نہیں کر رہی بلکہ انہیں پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ دوست محمد کھوسہ کتنی مرتبہ تھانہ میں آئے پولیس نے بتایا کہ دوست کھوسہ تین مرتبہ بیان قلمبند کرانے کے لیے آئے ۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ اس کیس کو عام کیسز کی طرح ڈیل کیا جائے۔ملزم کوئی بھی ہو پروٹوکول طریقے سے تفتیش کی اجازت نے دیں گے ۔معزز عدالت نے سی آئی اے کو دس روز میں کیس کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.