طالبان نے مذاکرات کا مکمل اختیار دیا،حکومتی ٹیم سے جلد رابطہ کرینگے ، مولانا سمیع الحق

پیر 3 فروری 2014 14:59

طالبان نے مذاکرات کا مکمل اختیار دیا،حکومتی ٹیم سے جلد رابطہ کرینگے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی بااختیار ہے،حکومت کی مذاکراتی کمیٹی سے جلد رابطہ کریں گے۔ مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل میں پیشرفت جاری ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عمران خان کا موقف رہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیے جائیں،امید ہے کمیٹی میں شمولیت کے حوالے سے وہ اچھا فیصلہ کریں گے،اللہ نے عمران خان کو امن کیلئے کردار ادا کرنے کا موقع دیا ہے۔حکومتی کمیٹی سے جلد رابطہ کریں گے۔طالبان کی جانب سے مطالبات کی فہرست نہیں ملی ہے۔پوری قوم دہشت گردی سے متاثر ہے،کوشش کریں گے کہ معاملات کو جلد نمٹا دیں۔بہت سی قوتیں مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہی ہیں،شریعت کا نفاذ ہم سب کا مطالبہ ہے۔مولانا سمیع الحق کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں پروفیسر ابراہیم، مولانا عبدالعزیز اور مولانا کفایت اللہ نے شرکت کی۔