ڈیرہ مراد جمالی ، اوچ گیس پاور پلانٹ کی پائپ لائن میں دھماکہ ، پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی

پیر 3 فروری 2014 14:44

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) ڈیرہ مراد جمالی میں اوچ گیس پاورپلانٹ کی پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس سے پلانٹ کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گوٹھ الہ ورایہ میں رات گئے18انچ قطر گیس پائپ لائن میں دھماکا ہواپائپ لائن کے ذریعے سوئی سے اوچ گیس پاورپلانٹ کوگیس فراہم کی جاتی ہے۔ دھماکے سے اوچ گیس پاورپلانٹ کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ لا ئن کی مر مت کیلئے او جی ڈ ی سی ایل کی امدادی ٹیم طلب کر لی گئی ،واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا -

متعلقہ عنوان :