سپریم کورٹ نے پروین رحمن قتل کیس کی تحقیققات کا حکم دیدیا

پیر 3 فروری 2014 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غلام مصطفی میمن کو سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل کیس کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے پروین رحمن قتل کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل راحیل شیخ نے عدالت کو بتایا کہ لگتا ہے پروین رحمن کو قبضہ مافیا نے قتل کروایا ہے۔ عدالت نے پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درخواست گزار کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :