چرچ از خود نوٹس کیس ، سپریم کورٹ نے وزارت مذہبی امور سے آئین میں اقلیتوں کے حقوق پرعملدرآمد سے متعلق جواب طلب کرلیا

پیر 3 فروری 2014 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور چرچ حملہ ازخود نوٹس کیس میں وزارت مذہبی امور سے آئین میں اقلیتوں کے حقوق پرعمل درآمد سے متعلق جواب طلب کرلیا ۔ پیر کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پشاور چرچ حملہ ازخود نوٹس کی سماعت کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے پشاور چرچ حملے سے متعلق اٹارنی جنرل کی رپورٹ پر عدم اطمینان ظاہر کردیا۔

(جاری ہے)

جسٹس خلجی کا استفسار تھا کہ یہ کیسے انتظامات ہیں کہ چرچ کے تحفظ کیلئے دو کانسٹیبل تعینات کردیئے سماعت کے دور ان عدالت میں خیبر پختونخوا حکومت نے واقعہ سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرائی جس پر عدالت نے سیکیورٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہاکہ حکومتی اقدامات پر مسیحی برادری کا اطمینان چاہتے ہیں، عدالت نے کیتھولک چرج کے نمائندوں کو بھی جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت دس فروری تک ملتوی کردی ۔