اداکارہ دیدار کی شادی کے سلسلہ میں ڈھولکی کی تقریب پروڈیوسر ارشد چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی

پیر 3 فروری 2014 14:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ دیدار کی شادی کے سلسلہ میں ڈھولکی کی تقریب پروڈیوسر ارشد چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈھولکی کی تقریب میں اداکار نسیم وکی اور ناصر چینوٹی نے سہرہ پیش کر کے سب کی آنکھوں کو نم کر دیا ۔تقریب میں اداکار جان ریمبو ، ارباز خان ، صائمہ خان ، آفرین ، بابو ، صوبیہ خان ، قیصر پیا ، کومل ناز ، پریا خان ، نواز انجم اور شاہد خان سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی ۔ جبکہ دیدار کے گھر والوں کی جانب سے تقریب میں کوئی بھی شریک نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :