شاہد آفریدی ریجن کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے

پیر 3 فروری 2014 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک ماہ قبل امریکا جانے کی اجازت لی تھی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وہ بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے چھ فروری کو پنڈی میں ہونے والے ریجن کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ شاہد آفریدی امریکا کے مختلف شہروں میں اپنے اسپتال کے منصوبے کیلئے امدادی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :