دنیا کہتی ہے ٹیم کی فیلڈنگ کے معیار میں بہتری آئی ہے ، ٹی وی پنڈت کہتے ہیں مجھے فکر نہیں ، جولین فونٹین

پیر 3 فروری 2014 14:19

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سبکدوش ہونے والے فیلڈنگ کوچ جولین فونٹین نے کہاہے کہ دنیا کے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ٹیم کی فیلڈنگ کے معیار میں بہتری آئی ہے تاہم ٹی وی پنڈت اور سابق کرکٹرز کیا کہتے ہیں مجھے اس کی فکر نہیں ہے کیوں کہ انہیں اس کام کیلئے پیسے دیئے جاتے ہیں۔ دو سالہ معاہدہ ختم ہونے سے قبل غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے جس کام کے لئے رکھا گیا تھا میں نے اپنی اہلیت کے مطابق اس میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کی۔

ٹیلی وژن پر خامیوں کو بڑھا چڑھا کر دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ رہ کر میں نے اردو بھی سیکھ لی ہے۔ حالانکہ کچھ کھلاڑی اچھی انگریزی بولتے ہیں۔ اس کے باوجود کئی مواقع پر زبان کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ جولین نے کہا کہ جولائی2013 تک میں نے پاکستان کے تمام وکٹ کیپرز کے ساتھ کام کیا تاہم جب معین خان ٹیم کے ساتھ منسلک ہوئے وکٹ کیپرز معین خان سے مشورہ لینے کو ترجیح دیتے تھے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سابق کپتان اور ٹیسٹ وکٹ کیپر ہیں مجھے جب بھی موقع ملا میں نے بھی وکٹ کیپرز کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ28 فروری کو معاہدہ ختم ہونے تک پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :