بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ، سیمی فائنل کا مرحلہ کل سے شروع ہوگا

پیر 3 فروری 2014 14:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، میلبورن سٹارز، ہوبارٹ ہریکنز، پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت لاسٹ فور ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔ ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز(آج) 4 فروری سے ہو گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ آخری مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ چار ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 فروری کو میلبورن سٹارز اور ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 5 فروری کو شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں پرتھ سکارچرز کا مقابلہ سڈنی سکسرز سے ہو گا۔ ایونٹ کا فائنل 7 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :