Live Updates

تحریک انصاف کی مقبولیت سے نااہل حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں‘ یاسر گیلانی

پیر 3 فروری 2014 13:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت شکست کے خوف سے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیارکر رہی ہے ، حکومت کا ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق ترمیمی بل منظور نہ کروانے کا فیصلہ ان کی بدنیتی کی سب سے بڑی مثال ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوسی 1 کے عہدیداران کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے نااہل حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :