Live Updates

قرآن پاک حفظ کرنے والوں کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے ‘ تحریک انصاف نے قرار داد جمع کروادی

پیر 3 فروری 2014 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کا قومی امور پر واضح موقف ہونے کی وجہ سے عوامی سطح پر پذیرائی میں دن بدن اضافہ ہو رہے جس سے موجودہ حکمرانوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے اس معاملے میں ضرورت کے وقت تحریک انصاف عدالت سے دوبارہ رجوع کرے گی ۔دریں اثنا انہوں نے ایک قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک حفظ کرنے والوں کے لئے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے اور ان کے والدین کو ممتاز شہری کا درجہ دیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :