پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کرے گی‘ قاضی احمد سعید
پیر 3 فروری 2014 13:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری اداروں کا استحکام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ، پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی خاطر حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی اور مثبت تنقید بھی کرتی رہے گی تاکہ حکمران سیاہ و سفید کے مالک نہ بن جائیں اور عوام کے مفادات کو پس پشت نہ ڈالیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس وقت محاز آرائی کے نتائج بیانک ہوں گے اور محاز آرائی سے جمہوری ادارے متاثر ہوں گے۔ محترمہ شہید بہت دوراندیشن تھیں انہوں نے حالات کے پیش نظر مفاہمت پر زور دیا اور تمام پارٹیوں کو یکجا کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے تحفظ کے لئے تجدید عہد کر رکھا ہے ۔پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.