کنٹرول لائن کے آرپار تجارت اور بس سروس آج بحال ہوگی

پیر 3 فروری 2014 12:54

کنٹرول لائن کے آرپار تجارت اور بس سروس آج بحال ہوگی

چناری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) کنٹرول لائن کے آرپار پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت آج دوبارہ بحال ہو جائے گی اور سرینگر مظفرآباد بس سروس17روز معطل رہنے کے بعد آج دوبارہ شروع ہو گی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں پھنسے49 ٹرکوں کی واپسی کیلئے کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

17روز قبل بھارت نے الزام لگایا تھا کہ آزادکشمیر سے آنے والے مال بردار ٹرک سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد ٹرک سروس سمیت ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :