اکبر بگٹی قتل کیس، عدالت کا پرویز مشرف کو24 فروری کو پیش ہونے کا حکم
پیر 3 فروری 2014 12:54
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی استثنیٰ کی درخواست پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کو انہیں24 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
(جاری ہے)
کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی تحریری درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اگلی پیشی پر ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف خراب طبیعت کی وجہ سے اے ایف آئی سی میں زیر علاج ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.