مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوجائےتو اس سے بہتر کچھ نہیں، وزیر اعظم نواز شریف
پیر 3 فروری 2014 12:41
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لئے امن ناگزیر ہے اور اگر مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوجائےتو اس سے بہتر کچھ نہیں۔
(جاری ہے)
لاہور میں سینیئر تجزیہ نگاروں اور صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے انہیں طالبان سے مذاکرات سمیت ملک کو درپیش دیگر چیلنجز اور اس کے حل کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی اور معاشی بدحالی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور معیشت کی بحالی کے لئے امن ناگزیر ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ملک میں مذاکرات سے امن قائم ہوجائےتو اس سے بہتر کچھ نہیں، حکومت کی جانب سے پوری سنجیدگی اور نیک نیتی سے مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیا اور پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کمیٹی کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں مذاکرات کی کامیابی پر لگی ہوئی ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیولیک کیس ، سربراہان آئی بی، ایف آئی اے ، پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری
-
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرکر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کرکے بینائی دے گئے
-
پی ٹی اے کی ایف بی آر سے 5لاکھ ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے معذرت
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پربہت فکرمند ہے، احسن اقبال
-
گندم بحران کے تانے بانے پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت سے جا ملے
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
-
گندم سکینڈل،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ
-
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز
-
پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی
-
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑکو طلب کرلیا
-
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملکی سالمیت کیخلاف بہت بڑی سازش کی، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.