احتساب ریفرنسز، آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر نیب نے جواب داخل کرادیا

پیر 3 فروری 2014 11:52

احتساب ریفرنسز،  آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر نیب نے جواب داخل کرادیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) نیب نے احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف زیر سماعت مبینہ کرپشن کے 5 ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر جواب داخل کرادیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹرز اور پولو گراؤنڈ ریفرنسز کی سماعت ہوئی، اس دوران نیب کی جانب سے ریفرنسز پر جواب داخل کرادیا گیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدر کی بریت سے متعلق درخواست پر عدالت میں نئی گواہیاں پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف 5 کیسز زیر سماعت ہیں تاہم گزشتہ سماعت میں ان کی جانب سے بریت کی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :