ملک میں تہلکہ مچنے والا ہے: احمد رضا قصوری

اتوار 2 فروری 2014 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں تہلکہ مچنے والا ہے۔ خزانہ لوٹنے والوں کو محب وطن جبکہ ملک بچانے والے کو غدار کہا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء احمد رضا قصوری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل پانچ میں ریاست کیساتھ وفاداری کا لکھا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست سے وفاداری آئین کو ماننے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ اگر ریاست اور آئین کا ٹکراؤ ہو جائے تو ریاست کا ساتھ دینا ہوگا۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ ملک لوٹنے والے محب وطن جبکہ ملک بچانے والے کو غدار کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سابق صدر کا نہیں بلکہ عدالتوں کا ٹرائل ہے۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ اس ملک کا مسئلہ پرویز مشرف کی بجائے غربت، لوڈ شیڈنگ اور امن و امان ہے۔ پرویز مشرف کا مقدمہ اللہ دتہ بنام چراغ دین نہیں بلکہ عالمی سطح پر مانیٹر ہو رہا ہے۔