پشاور ،قصہ خوانی بازار کے قریب پکچر ہاؤس سینما میں دوگرنیڈبم دھماکے ، 6 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ، ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ،سینما میں حملے کی دھمکی دی گئی ،انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا ، غفلت پر کارروائی کرینگے ، صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان
اتوار 2 فروری 2014 21:54
پشاور/اسلام آباد (رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کے قریب پکچر ہاؤس سینما میں دوگرنیڈبم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی جبکہ صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
اتوار کی شب صوبائی دارالحکومت پشاور میں قصہ خوانی بازار اور تھانہ رزاق خان کے قریب پکچر ہاؤس سینما میں شو کے دور ان دو یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق سینما میں 100سے زائد افراد فلم دیکھ رہے تھے سی سی پی اوپشاور کے مطابق سینما میں حملے دستی بم کے ذریعے کے گئے ایس پی سٹی کے مطابق حملہ آور پگڑی میں گرنیڈ چھپا کرلایا تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طنی امداد دی جا رہی ہے زخمیوں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے عینی شاہدین کے مطابق بم حملے کے بعد سینما میں بھگدڑ مچ گئے اور اس دور ان کئی افراد گر کر بھی زخمی ہوئے واقعہ کے بعد سکیورٹی اداروں نے سینما کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد کسی کو بھی سینما کے اندر کی اجازت نہیں دی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.