پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو دوسری بار نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جرات مندانہ حمایت پر ملالہ امن انعام کی حق دار ہے ،رکن پارلیمنٹ

اتوار 2 فروری 2014 21:48

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) تعلیم اور امن کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو دوسری بار نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا۔برطانوی لیبر پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے نوبل امن انعام کیلئے ملالہ کا نام تجویز کیا رکن پارلیمنٹ فریڈی ڈی روٹر کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جرات مندانہ حمایت پر ملالہ امن انعام کی حق دار ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس بھی ملالہ یوسف زئی کا نام امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔وہ موسٹ فیورٹ قرار پائی تھیں تاہم انعام نہ جیت سکیں۔ ملالہ یوسف زئی کو اکتوبر 2012 میں سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کے حق کیلئے آواز بلند کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔ وہ سکول سے واپسی پر طالبان کے حملے میں زخمی ہو گئیں تھیں۔ انہیں علاج کے لیے برطانیہ منتقل کردیا گیا۔ صحت یابی کے بعد ملالہ برطانیہ میں ہی زیر تعلیم ہیں۔